پکتیا،چوکیوں اور گشتی پارٹی پر حملہ،4 ہلاک، 9 زخمی

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر صوبہ پکتیا کے احمدآباد اور پھٹان اضلاع میں حملے و دھماکے ہوئے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز مغرب کے وقت ضلع پھٹان کے شپولی کے علاقے میں واقع پولیس چوکیوں  کو مجاہدین نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہونے کے  علاوہ چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

رپرٹ کے مطابق اتوار کےروز شام کے وقت ضلع احمدآباد کے قادرخیل کے علاقے میں بم دھماکہ سے جنگجوؤں کا موٹرسائیکل تباہ اور اس پر سوار 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت مچلغی کے علاقے میں پولیس پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*