قندہار و پکتیکا،کمانڈر سمیت پانچ اہلکار سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے قندہار اور پکتیکا صوبوں میں کمانڈر سمیت پانچ اہلکار مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی صوبہ قندہار ضلع معروف کے اسحق زئی کے علاقے میں واقع فوجی مرکز سے کمانڈر حسن جان ولد جلندر  اور ان کا بھتیجا فرار ہوکر مجاہدین سے آملے۔

اسی طرح پیر کےروز ضلع نیش کے ڈب نیش کے رہائشی افغان فوجی سمیع اللہ ولد عبیداللہ نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

دوسری جانب پیر کےروز صوبہ پکتیکا ضلع جانی خیل کے یعقوب چمبر گاؤں کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے دو جنگجوؤں گلستان اور نوراسلام ولدان جبار نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*