ماہنامہ شریعت کا نیا شمارہ منظر عام پر

شمارہ نمبر64‏

جہاں ایک طرف حق و باطل کا معرکہ بم بارود کے زور پر محاذوں پر لڑا جا رہا ہے، وہیں نظریاتی جنگ کے لیے اپنا ‏کردار ادا کرنے کے لیے امارت اسلامیہ کا جون کا سرکاری میگزین ’’ماہنامہ شریعت‘‘ اپنی تمام تر رونقوں اور ‏رعنائیوں کے ساتھ صحافتی اُفق پر جلوہ گر ہو چکا‏ہے، جس میں افغانستان ‏کے تازہ جہادی و سیاسی حالات ‏کے ‏منظرنامے کے حوالے سے جان دار ‏تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ ’’اداریے میں امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے:

’’گزشتہ ماہ بیلجیم کے دارالحکومت بروکسل میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو میں شامل تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر ملک مزید فوجی افغانستان بھیجے، لیکن کسی ایک ملک نے  مثبت جواب نہیں دیا، جس سے ٹرمپ انتہائی ناامیدی کی حالت میں واپس لوٹے۔ ناامیدی کے انہی لمحات میں امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے 13 جون کو ہونے والے کانگریس کے اجلاس میں کہا کہ ہم موجودہ حکمتِ عملی کے ساتھ افغانستان میں جاری جنگ نہیں جیت سکتے۔‘‘

اس صورتِ حال پر اداریہ نویس نے مجاہدین کی کوششوں کے بارآور ہونے کے تناظر میں امت مسلمہ کو مبارک باد دی ہے کہ ’پینٹاگون کی جانب سے مجاہدین کے ہاتھوں شکست کا یہ واضح اور کھلا اعتراف درحقیقت جہاد کی کامیابی کا اعتراف ہے۔مسلم ملت کو مطمئن رہنا چاہیے کہ بیرونی غاصبوں میں مزید سکت نہیں ہے کہ وہ افغانستان میں قبضہ جمائے رکھیں۔ یہ لوگ بہت جلد ذلت و رسوائی کا داغ اپنے دامن پر لگوا کر افغانستان سے بھی نکلنے کا اعلان کریں گے۔ ان شاء اللہ‘

تازہ شمارے میں اسی طرح کی دیگر حقائق کشا تحریریں شاملِ اشاعت ہیں۔ شریعت ‏میگزین کی یہ خاصیت ہی باعثِ مقبولیت ہے کہ یہ ہمیشہ سے کسی بھی ‏واقعے کا وہ رُخ عوام ‏کے سامنے لاتا ہے، جو درحقیقت معروضی حقائق کے ‏مطابق ہوتا ہے۔

میگزین میں امیر المؤمنین شیخ ہبۃ اللہ اخندزادہ کی طرف سے عیدالفطر کی مناسبت سے عامۃ الناس کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ موجودہ جنگ کا آغاز غاصبوں کی جانب سے ہوا ہے۔ وہ دنیا کے دور افتادہ علاقوں سے افغانستان پر قبضہ جمانے اور اسلامی نظام کے خاتمے کی نیت سے آئے ہیں۔ امارت اسلامیہ شعائر اسلام، عوام اور ملک کے دفاع کی خاطر دفاعی جنگ کے نکتہ نظر سے مقدس جہاد جاری رکھے ہوئے ہے۔لہذا مذکورہ جنگ کو ختم کرنا یا طول دینا بیرونی غاصبوں پر منحصر ہے۔ جنہوں نے امن و امان کی سلامتی کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا ہے۔ اب بدامنی کی وجہ سے تمام خطہ بے چین ہے۔ استعمار یہاں اپنی افواج کے قیام اور اضافے پر جتنا اصرار کرتا ہے، اتنا ہی علاقائی حساسیت بڑھے گی۔ جس کے نتیجے میں افغانستان سمیت تمام خطہ مزید غیرمستحکم ہوگا۔ امیرالمؤمنین نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسے یہ بات سمجھنا چاہیے کہ افغانستان میں جنگ کا دوام، بمباری میں اضافہ، نہتے افغانوں کا قتلِ عام، ان کی سرزمین میں اپنے سیاسی حریفوں کو ڈرانا اور جدید اسلحہ آزمانے کی غرض سے بموں کی ماں کا استعمال کرنے سے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

میگزین میں کالم نگار ’موسی فرہاد‘نے ’امریکا افغانستان میں کچھ کرے‘  نامی تحریر میں امریکی میگزین ’فارن افیئر‘ کے ایک مقالے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی عوام بھی افغان جنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہ تحریر اپنی اہمیت کے تناظر میں افغانستان کا مطالعہ کرنے والے قارئین کے لیے خاصے کی چیز ہے۔

علاوہ ازیں اس ماہ کی اشاعت میں شامل بہترین تحریریں یقینا قارئینِ ’’شریعت‘‘ کے سنجیدہ ذوق ‏کے حوالے ‏سے لائقِ توجہ ہیں۔ امید ‏ہے قارئین اس دفعہ ‏کے شمارے کو بھی حسبِ سابق اپنے عمدہ ذوق کا ‏ترجمان پائیں گے۔ میگزین ‏میں وحیداللہ وحید کے قلم نےایک قیدی کی روداد سامنے لائی ہے، جس میں مجاہدین کے عمدہ رویے اور جیل کے حالات کے حوالے سے پُراثر پیغام دیا گیا ہے۔ ‏علاوہ ازیں میگزین میں سابقہ ‏روایت کے مطابق دل چسپ سلسلوں سمیت امارت اسلامیہ کو امت کے ساتھ پُرخلوص تعاون کی بدولت ملنے والے فتوحات کے حوالے سے شامل تحریر قارئین کی توجہ کے لائق ہے۔

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://download1247.mediafire.com/12it3z2hip6g/2h783zunf31wf2p/shariat-64.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://download1492.mediafire.com/7bdalqr8mvvg/bve11yu3b16yv30/shariat–64+for+web.docx

—————————————————————–‏

ماہنامہ شریعت فیس بک پیج

https://www.facebook.com/shariatmagazine

الاماره اردو  ٹیلگرام چینل

https://telegram.me/joinchat/Bro9Rz5bIaIhALOk8Laclg

الامارہ وٹس آپ نمبر

‎+93 70 863 8285‎

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*