مسجد اقصی میں اسنرائیلی وحشت کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

مملکت فلسطین کے قدس شہر میں واقع مسجد اقصی کے صحن میں جارح اسرائیلی فوجوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جمعہ کے روز 20/ شوال المکرم 1438 ھ کو جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور  دو اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجوں نے مسجد اقصی کے دوازے کو بند کردی اور مسلمانوں کو  مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور مسجد تاحال بند ہے۔

افغان مسلمان ملت کی نمائندگی سے امارت اسلامیہ   اسرائیلی غاصب فوجوں کی اس وحشت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، دنیا کے مسلم ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل کے اس عمل کی مذمت کریں اور اس کے سدباب کے متعلق غور وفکر کریں۔

اس بارے میں اسلامی کانفرنس اور عالم اسلام کے دیگر اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ  اپنی آواز بلند اور ظالموں کے ظلم کے روک تھام میں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

۲۱/ شوال المکرم ۱۴۳۸  ھ    بمطابق  ۱۵ / جولائی ۲۰۱۷ ء

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*