بدخشان وکاپیسا، نائب کمانڈر سمیت پانچ اہلکار ہلاک

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور کاپیسا صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز علی الصبح صوبہ بدخشان ضلع خاش کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی دوپہر تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں نائب جنگجو کمانڈر ضیاءالحق ہلاک جبکہ دو شرپسند زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے شیرخیل کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس گشتی پارٹی پر حملہ کیا، جس میں چار اہلکار مارے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*