قندوز فورسز پر حملے، دو ٹینک تباہ، 6ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز کےصدرمقام قندوز شہر میں دشمن پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز مغرب کے وقت قندوز شہر کے اوتیلاق کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اسی طرح پیر کےروز صبح کے وقت مذکورہ علاقے  میں مجاہدین اور کٹھ پتلی دشمن کے درمیان چھڑنے والی لڑائی تاحال جاری ہے،جس میں دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ  ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی شب اوتیلاق کے علاقے جنگل کے مقام کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*