قندوز و لوگر آپریشن،پانچ ٹینک و گاڑیاں تباہ، کمانڈر سمیت 22ہلاک

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور لوگر صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق پیر کے روز شام کے وقت صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے مشرقی دروازے کے چرخاب کے علاقے میں واقع دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری رہا، جس میں خان آباد مرکز کو ملانے والے شاہراہ مکمل طور پر فتح ہونے کے علاوہ ایک ٹینک تباہ اور تین جنگجو ہلاک ہوئے۔

اسی طرح اورتیلاقی کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی دشمن کے درمیان چھڑنے والی لڑائی تاحال جاری ہے، جس میں اب تک 6 کمانڈوز ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

صوبہ لوگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر سے قبل ضلع ازرہ کے کتارسڑک کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو رات گیارہ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک اور دو  رینجر گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ جنگجو کمانڈر ہستی گل سمیت 12 شرپسند ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز صبح کے وقت صدرمقام پل عالم شہر کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*