غزنی حملے و دھماکے،4 ٹینک و گاڑیاں تباہ، دو کمانڈر قتل

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر اور گیرو و رشیدان اضلاع میں حملے و دھماکے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کےروز مغرب کے وقت غزنی شہر کے قلعہ قاضی کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس ٹینک تباہ اور اس میں سوار تین اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت ضلع گیرو کے فنی کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا اور ساتھ ہی دشمن پر دھماکے بھی ہوئے، جس کے نتیجے میں دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب اتوار کےروز دوپہر کے وقت کٹھ پتلی فوجوں نے مٹھاخان گاؤں کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خواتین شہید ہوئیں۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

اسی طرح پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع رشیدان کے کاریزرم کے علاقے میں بم دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار جنگجو کمانڈر اسماعیل نائب کمانڈر جاوید سمیت ہلاک ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*