خوست، لغمان و پکتیکا، پانچ اہلکار ہلاک و زخمی

مقامی جنگجوؤں، کٹھ پتلی فوجوں اور اینٹلی جنس سروس اہلکاروں پر خوست، لغمان اور پکتیکا صوبوں میں حملے و دھماکے ہوئے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت صوبہ خوست ضلع علی شیر کے مستربل کے علاقے میں واقع فوجی کمپائن پر مجاہدین نے حکمت عملی کےتحت میزائل داغے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

اسی طرح اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ لغمان ضلع قرغئی کے چارباغ کے علاقے میں مجاہدین نے اینٹلی جس سرو اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسی طرح پیر کےروز صبح کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے کوٹنی کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک جنگجو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*