لغمان، خوست و پکتیا،چار ٹینک و گاڑیاں تباہ،27 ہلاک و زخمی

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لغمان، خوست اور پکتیا صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا۔

تفصیلا کے مطابق منگل کے روز صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے کڑپی اور اچکزئی کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ تین اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے صوبہ خوست ضلع علی شیر کے ببرک تھانہ کے علاقے نیازئی کے مقام پر مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی تین گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی اور دو  فوجی رینجر گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

صوبہ پکتیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ضلع جانی خیل کے رچیپکی کنڈاو کے علاقے میں مجاہدین مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان دن بھر لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

مزید تازہ ترین خبریں

قندہار کی تازہ فتوحات الامارہ اسٹوڈیو کی ویڈیو رپورٹ

قندہار: دشمن فرار، پانچ گاڑیاں تباہ، 36 ہلاکتیں، 2 ٹینکوں سمیت کافی غنائم

زابل: چوکی فتح، 2 رینجر تباہ، 11 اہلکار ہلاک، 2 ٹینکوں سمیت کافی غنائم

ترینکوٹ: اہم یونٹ فتح، متعدد ہلاکتیں، 2 گاڑیوں سمیت اسلحہ غنیمت

لشکرگاہ: دو چوکیاں فتح، سات اہلکار قتل، ٹینک وکافی اسلحہ غنیمت

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*