ماہنامہ شریعت کا نیا شمارہ منظر عام پر

شمارہ نمبر 67

جہاں ایک طرف حق و باطل کا معرکہ بم بارود کے زور پر محاذوں پر لڑا جا رہا ہے، وہیں نظریاتی جنگ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے ‏لیے امارت اسلامیہ کا فروری کا ‏سرکاری میگزین ’’ماہنامہ شریعت‘‘ اپنی تمام تر رونقوں اور رعنائیوں کے ساتھ صحافتی اُفق پر جلوہ گر ہو چکا ‏ہے، جس میں افغانستان کے تازہ جہادی و سیاسی حالات کے ‏منظرنامے کے حوالے سے شان دار تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ اداریے میں لکھا ہے:

’’افغان عوام امریکا کی سربراہی میں بننے والے صلیبی اتحاد اور اس سے پہلے انگریز اور روس سمیت کسی بھی طاقت وَر کے سامنے کبھی مرعوب نہیں ہوئے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے، جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ جہاں تک دشمن کی طات اور وسائل کی بات ہے تو ہم برملا اعتراف کرتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ پوری دنیامیں مادی لحاظ سے طاقت وَر ملک کی سربراہی میں بنے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اتحاد کے ساتھ ہے۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ میدانِ جنگ میں اس 17 سالہ طویل جنگ کے دوران اس اتحاد کو بہت زیادہ مالی و جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے اتحاد میں شامل کئی اہم ممالک نے راہِ فرار اختیار کی ہے، لیکن چوں کہ میدانِ جنگ افغانستان ہے، اس لیے طبعی طور پر زیادہ جانی اور مالی نقصان افغانستان کو پہنچا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہر لحاظ سے طاقت وَر دشمن نے اپنے تمام زمینی  اور فضائی وسائل ہمارے خلاف استعمال کیے ہیں اور کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کوئی امریکی لیڈر افغانستان میں جنگ جیتنے کے حوالے سے پُرامید نہیں ہے۔‘‘

تازہ شمارے میں اسی طرح کی دیگر حقائق کشا تحریریں شاملِ اشاعت ہیں۔ شریعت میگزین اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمانِ صحافت پر طلوع ہوا ہے۔ شریعت ‏میگزین کی یہ خاصیت کافی مقبول ہے کہ یہ ہمیشہ سے کسی بھی واقعے کا وہ رُخ عوام کے سامنے لاتا ہے، جو درحقیقت معروضی حقائق کے مطابق ہوتا ہے۔’تباہ حال اہلِ موصل کا تاریک مستقبل‘ نامی مضمون میں واضح کیا گیا ہے:

’’داعش کے حوالے سے یہ وضاحت ضروری ہے کہ اب کھنڈرات میں بدل جانے والے شام و عراق کے سلسلے میں امریکا نوراکشتی کا کھیل کھیلنا چاہے گا۔ وہ مشرقِ وسطی میں تعصبات اور تباہی پھیلانے کے لیے کبھی یہ شہر داعش کے ہاتھ میں جانے گا اور پھر دوبارہ اُس سے چھیننے کے لیے تباہ کُن اسلحے کا استعمال کر کے انسانیت کا مذاق اُڑائے گا۔ مگر ہوگا وہی، جو اللہ کی رضا ہوگی۔ ہم اللہ تعالی سے امید رکھتے ہیں کہ افغانستان کی طرح امریکا وہاں بھی اپنے شرم ناک عزائم میں ناکام ہوگا اور بہت جلد شکست سے دوچار ہو کر فرار ہو جائے گا۔‘‘

میگزین میں ’اسلام کی تازگی دُکھ دیتی ہے‘ نامی تحریر میں لکھا ہے:

’’اسلام کے خلاف معرکے کی کیفیت میں رہنے والوں کو یہ بات بہت دُکھ دیتی ہے کہ اسلام ہر طرح کے پرانے، موجودہ اور آئندہ کے زمانے کے لیے ہر طرح کے چھوٹے بڑے ، پیچیدہ اور مشکل معاملے میں بروقت اور ہر لحاظ سے مکمل رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مسلمانوں کے سیاسی، اقتصادی اور مختلف بحرانوں کے باوجود اسلام اپنی یہ ابدیت اور تازگی نہیں کھوتا۔‘‘

علاوہ ازیں اس ماہ کے شمارے میں بہت بہترین تحریریں شامل ہیں، جو یقینا قارئینِ ’’شریعت‘‘ کے سنجیدہ ذوق کے حوالے سے بہت عمدہ ہیں۔ امید ہے قارئین اس دفعہ ‏کے شمارے کو بھی حسبِ سابق اپنے عمدہ ذوق کا ترجمان پائیں گے۔ میگزین میں افغانستان میں آزادی کے لیے کردار ادا کرنے والے علمائے کرام کی شان دار تاریخ بیان کی گئی ہے۔ جس ‏میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ علمائے کرام نے ہر دور میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے ہمیشہ بہترین کردار نبھایا ہے۔اِن وارثانِ نبوت نے ہر نازک موقع پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ملتِ اسلامیہ کی شوکت اور وقارکے استحکام اور اضافے کے لیے اپنا تن من دھن لٹایا ہے۔ علاوہ ازیں میگزین میں سابقہ روایت کے مطابق دل چسپ سلسلوں سمیت عالمِ اسلام کے حالات کے حوالے سے پُرمغز تحریریں شاملِ اشاعت ہیں، جو قارئین کی توجہ کے لائق ہیں۔

 

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://download1259.mediafire.com/ac9f16xorh3g/9q6oaai6t12csqe/shariat-67.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://download1587.mediafire.com/gruk77a0eprg/ngl2nnl3qdmcqbz/shariat–67+for+web.docx

—————————————————————–‏

ماہنامہ شریعت فیس بک پیج

https://www.facebook.com/shariatmagazine

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

www.twitter.com/shariatmagazin1

الاماره اردو  ٹیلگرام چینل

https://telegram.me/joinchat/Bro9Rz5bIaIhALOk8Laclg

الامارہ وٹس آپ نمبر

‎+93 70 863 8285‎

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*