سرپل وبادغیس: آپریشن، 2 ٹینک تباہ، دو کمانڈروں سمیت 19 ہلاکتیں، کافی غنائم

منصوری آپریشن کے سلسلے میں بادغیس وسرپل صوبوں میں فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع قادس کے گلچین کے علاقے میں آپریشن کرنے والے فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو چار گھنٹے تک جاری رہا، جس سے 2 ٹینک تباہ، پانچ اہلکار موقع پر ہلاک، 10 زخمی، جب کہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔

یاد رہے کہ مجاہدین نے ایک رینجر گاڑی، 10 موٹرسائکل، ایک کارمولی بندوق اور ایک وائیرلیس سیٹ سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 3 مجاہدین زخمی، جب کہ 2 شہید ہوئے۔ تقبلہم اللہ تعالی

صوبہ سرپل سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے رات شام کے وقت صوبائی دار الحکومت سرپل شہر کے قریب واقع چوکیوں پر حملہ ہوا، جو رات گیارہ بجے تک جاری رہا، جس سے متعدد چوکیاں تباہ، اور 2 اہم کمانڈروں ( کمانڈر رئیس عبدل اور کمانڈر ملا گل محمد) سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*