ننگرہار، چوکی پر قبضہ، 5 جنگجو قتل، اسلحہ غنیمت

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل میں حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق نہرنمبر27 کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات شرپسندوں میں سے 5 ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، دو کلاشنکوفیں، دس عدد دستی بم اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کو لوٹ گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*