قندہار وفراہ: 20 مکانات، 3 گاڑیاں تباہ، 3 شہری شہید، 12 گرفتار

سفاک امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے قندہار وفراہ صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

تفصیل کے مطابق وحشی امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلی کمانڈوز نے صوبہ قندہار ضلع شاولیکوٹ کے خیرتوت کے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پیش امام سمیت 3 شہری نہایت ظلم سے شہید، 12 گرفتار، 3 گاڑیاں اور 10 موٹرسائکلوں کو آگ سے جلاکر خاکستر کردیے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے روز ملا کاریز اور حاجی نعیم کاریز کے علاقوں میں کٹھ پتلی دشمن نے سویلین کے 20 مکانات گھریلو سامان سمیت بلڈوزر سے تباہ کردیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*