ننگرہار و میدان، امریکی بربریت 27 شہری شہید

امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ننگرہار او میدان صوبوں میں نہتے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع حصارک کے دوآب اور غوزیزہ کے علاقوں  پر امریکی طیاروں نے شدید بمباری کی، سب سے پہلے دوآب کے علاقے میں سویلین آبادی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک مستری گل ماما، ان کے تین بیٹے اور ایک شخص شہید ہوئے اور بعد میں صلیبی درندوں نے گھروں سے نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ لیے۔

دوسری جانب صلیبی طیاروں نے غوزیزہ کے علاقے میں امارت اسلامیہ کے مختلف جرائم میں قید قیدیوں کے جیل کو نشانہ بایا، جس میں 18 سویلین قیدی شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

نیز غاصب امریکہ کے طیاروں نے کوک درہ کے علاقے میں مجاہدین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 مجاہدین شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رات گئے جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ میدان ضلع سیدآاد کے تنگی درہ کے علاقے پر چھاپہ کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شہریوں رشید، کاظم، مجیب اور ایک شخص کو شہید جبکہ 4 کو حراست میں لیے۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*