ماہنامہ شریعت کا نیا شمارہ منظر عام پر

شمارہ نمبر 69

جہاں ایک طرف حق و باطل کا معرکہ بم بارود کے زور پر محاذوں پر لڑا جا رہا ہے، وہیں نظریاتی جنگ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے ‏لیے امارت اسلامیہ کا فروری کا ‏سرکاری میگزین ’’ماہنامہ شریعت‘‘ اپنی تمام تر رونقوں اور رعنائیوں کے ساتھ صحافتی اُفق پر جلوہ گر ہو چکا ‏ہے، جس میں افغانستان کے تازہ جہادی و سیاسی حالات کے ‏منظرنامے کے حوالے سے شان دار تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ اداریے میں لکھا ہے:

’’قارئین نے یہ خبر دیکھی ہو گی کہ کابل ادارے اور بیرونی غاصب فوج نے ایک دینی مدرسے کے استاذ اور قرآن کریم حفظ کرنے والے 21 طلباء کو بہت بے رحمی سے شہید کیا تھا۔ نومبر کی 22 تاریخ کو دونوں ظالم فوجوں نے مل کر میدان وردگ کے ضلع نرخ کے گاؤں ’عمرخیل‘ کے ایک دینی مدرسے پر چھاپہ مارا اور مدرسے میں موجود استاذ اور دس سے پندرہ برس کے معصوم طالب علموں کو انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ظالم فوج نے سب کو دیوار کے ساتھ کھڑا کر کے ہاتھ باندھ دیے اور اُن کے سروں میں گولیاں مار کر اُنہیں شہید کر ڈالا۔

ٹرمپ کے حوالے سے اس امر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے مزاج کے مطابق جارحانہ انداز سے سامنے آئیں گے اور ممکنہ طور پر زمینی جنگ میں مقابل ہونے کے بجائے فضائی جنگ کا ہتھکنڈا استعمال کر کے اپنے گھٹیا پن کا ثبوت دیں گے۔ چناں چہ یہی ہوا۔ ٹرمپ کے اس جارحانہ انداز پر تبصرہ و تجزیہ کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ امریکی فوج کے چھاپوں کا مقصد افغان شہروں کی گرفتاری کے بجائے موقع پر ہی اُنہیں قتل کرنا ہوگیا ہے۔  موجودہ حملوں اور چھاپوں میں خصوصا علماء اور مدارس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

اپنے دین کے ساتھ وفاداری اور اللہ کے کلام کے ساتھ محبت کے جرم میں کٹھ پتلی اور بیرونی فوج کا معصوم بچوں کا قتل یہ ثابت کرتا ہے کہ اشرف غنی اور افغان حکومت صلیب کی غلامی اور خدمت میں حد سے گزر گئے ہیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ افغان حکومت اشرف غنی کی یہ رکیک حرکتیں مسلمانوں کو اسلام سے اور مجاہدین کو جہاد سے دور نہیں کر سکتیں۔ اشرف غنی کے اس شر میں ہمارے لیے یہ بھلائی پوشیدہ ہے کہ افغان حکومت کی اِن ظالمانہ کارروائیوں سے ہمارا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے اور افغان عوام کو حقیقت کا علم ہوتا ہے کہ اسلام کا وفادار اشرف غنی ہے یا مجاہدین اسلام کے خیرخواہ ہیں؟!‘

تازہ شمارے میں اسی طرح کی دیگر حقائق کشا تحریریں شاملِ اشاعت ہیں۔ شریعت میگزین اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمانِ صحافت پر طلوع ہوا ہے۔ شریعت ‏میگزین کی یہ خاصیت کافی مقبول ہے کہ یہ ہمیشہ سے کسی بھی واقعے کا وہ رُخ عوام کے سامنے لاتا ہے، جو درحقیقت معروضی حقائق کے مطابق ہوتا ہے۔ میگزین میں شامل برما کے کے حوالے سے ایک مضمون میں لکھا ہے:

’’ اب یہ بات پوری دنیا پر واضح ہو گئی ہے کہ اسرائیل واحد ملک ہے، جو برمی فوج کو سب سے زیادہ اسلحہ دیتا ہے۔ فوج کو دیا گیا اسلحہ عام مسلمانوں کے قتلِ عام میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ برمی حکومت کو اسلحہ نہ دے، مگر اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے حکم کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ وہ پوری ہٹ دھرمی سے برمی فوج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ برمی مسلمانوں کا قتلِ عام امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف ہے۔ اسی لیے برمی حکومت نے بھی اعلانیہ کہا تھا کہ ہم دنیا کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ اراکان کے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حوالے سے کسی کی مداخلت کو تسلیم نہیں کرتے۔ کیوں کہ ہم خود اسے حل کر سکتے ہیں۔‘‘

میگزین میں ’عرب خطے کردستان کی تقسیم ‘ کے حوالے سے لکھا ہے:

’’عرب دنیا کے اکثر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیمیں، پڑوسی ممالک اور خود عراق کی شدید مخالفت میں کردستان کے لیے مکمل آزادی کا حصول بہت مشکل امر ہے۔ مگر بالفرض اگر یہ حاصل بھی کر لیا جائے تو عراق کی تقسیم اور تیل و گیس سے بھرے ہوئے ایک خطے سے محروم ہونے کی وجہ سے یہ عراق کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔ مگر یہ تقسیم بجائے خود کردستان کے لیے بھی مفید  نہیں ہے۔‘

علاوہ ازیں اس ماہ کے شمارے میں بہت بہترین تحریریں شامل ہیں، جو یقینا قارئینِ ’’شریعت‘‘ کے سنجیدہ ذوق کے حوالے سے بہت عمدہ ہیں۔ امید ہے قارئین اس دفعہ ‏کے شمارے کو بھی حسبِ سابق اپنے عمدہ ذوق کا ترجمان پائیں گے۔ میگزین میں امریکی فوج کی انتہائی اہمیت کی حامل جنگی گاڑی ’ہموی‘ کے حوالے سے ایک دل چسپ تحریر شامل اشاعت ہے، جو افغانستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے میں بہت معاون ہے۔ علاوہ ازیں میگزین میں سابقہ روایت کے مطابق دل چسپ سلسلوں سمیت عالمِ اسلام کے حالات کے حوالے سے پُرمغز تحریریں شاملِ اشاعت ہیں، جو قارئین کی توجہ کے لائق ہیں۔

 

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://download43.mediafire.com/od3lcni83elg/4ncvfvtcv34edv3/shariat-69.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://download1080.mediafire.com/hxmfhs75h5hg/bohz8da688x5iuz/shariat–69+for+web.docx

—————————————————————–‏

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

الاماره اردو  ٹیلگرام چینل

https://telegram.me/joinchat/Bro9Rz5bIaIhALOk8Laclg

الامارہ وٹس آپ نمبر

‎+93 70 863 8285‎

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*