غزنی، فوجی کاروان و ضلعی مرکز پر حملہ، دو ٹینک تباہ

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع دہ یک میں فوجی کاروان پر حملہ کیا،جبکہ ضلع آب بند کے مرکز پر میزائل داغے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مغرب کے وقت مجاہدین نے ضلع دہ یک کے شاہ گل خیل کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا  بھی ہوا۔

دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے ضلع آب بند کے مرکز پر میزائل داغے، جبکہ جنگجوؤں کی چوکی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن کوجانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*