غزنی و بلخ، کاروان و چوکیوں پر حملہ، ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور بلخ صوبوں میں فوجی کاروان اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز دوپہر سے قبل صوبہ غزنی ضلع شلگر کے نانی کے علاقے میں مجاہدین نے آپریشن کے لیے آنے والے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے۔

دوسری جانب کوٹہ سنگی کے علاقے میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے ملاشاہین کے علاقے میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک چوکی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور وہاں تعینات اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء تازہ دم اہلکاروں نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں چند مکانات اور گاؤں کا مسجد مہندم ہوا۔

اسی طرح ضلع خاص بلخ کے تھانہ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین کے حملے کے دوران چوکی تباہ اور وہاں تعینات اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*