بلخ و پکتیا،دو کمانڈروں سمیت 8 ہلاک و زخمی، 3 گرفتار

مقامی جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ اور پکتیا صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے تیمورک کے علاقے مین واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

دریں اثناء مسگر کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈر عالم خان کی چوکی پر حملہ کیا،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا اور جمعہ کے روز دوپہر سے قبل سیاہ گورگ کے علاقے میں مجاہدین نے دو پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کے اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان کو غنیمت کرلی۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع شورتپہ کے ارق بانور کے علاقے میں جنگجوؤں کی چوکی فتح اور وہاں تعینات کمانڈر سلیم محافظ سمیت شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت قوقہ کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے جنگجو کمانڈر امیرقوقہ محافظ سمیت ہلاک اور ان کا موٹرسائیکل تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ پکتیا ضلع سیدکرم کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے خفیہ اطلاع کے بناء پر کاروائی کرتے ہوئے تین شرپسند جنگجوؤں کو گرفتار کرلیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*