ننگرہار و قندوز چھاپے ناکام، 18 کمانڈوز ہلاک 3گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈوز نے ننگرہار اور قندوز صوبوں میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی فوجوں اور کٹھ پتلی کمانڈوز نے صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے سورڈاگ کے علاقے   میں مجاہدین کے مرکز پر چھاپہ مارا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 13 کمانڈوز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صلیبی طیاروں نے تمام علاقے پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے ایک گاؤں اور مسجد مہندم ہونے کے علاوہ 6 شہری شہید جبکہ 8 زخمی اور لڑائی کے دوران 8 مجاہدین شہید جبکہ 4 زخم ہوئے۔

تقبلہم اللہ تعالی

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مجاہدین نے صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے حبیب اللہ کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے پانچ ہلاک جبکہ تین کو مجاہدین نے گرفتار کرلیے۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*