غزنی،پولیس چوکیوں پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

پولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع شلگر میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے غزنی شہر کے قلعہ قاضی کے  علاقے میں واقع چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع شلگر کے مرکز کے قریب جلگہ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکار مارے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*