ہلمند: چوکی فتح، 21 فورسز ہلاک وزخمی، کافی اسلحہ غنیمت

منصوری آپریشن کے سلسلے میں صوبہ ہلمند کے ناوہ، نادعلی ومارجہ اضلاع میں فوجیوں وپولیس پر حملہ ہوا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع ناوہ کے جرناموں کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، سات اہلکار ہلاک، 2 زخمی، جبکہ مجاہدین نے 2 کلاشنکوف، ایک کارمولی بندوق اور ایک راکٹ لانچر سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ضلع ناوہ سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ تریخ زابر کے علاقے میں دوکانوں کے مقام پر مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں فوجی ہلاک، راکٹ لانچر غنیمت ہوا۔

جہادی ذرائع نے ضلع نادعلی سے کہا کہ جمعرات کے رات عشاء کے وقت آٹھ بجے کے لگ بھگ قاری چوکی کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے 4 پولیس ہلاک وزخمی ہوئے۔

الامارہ سائٹ کے ترجمان نے ضلع مارجہ سے اطلاع دی کہ جمعرات کے روز عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ زقوم چارراہی کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن سے حملہ ہوا، جس سے 3 اہلکار ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*