لوگر و ننگرہار، اعلی آفسروں سمیت 13 قتل، 4 گاڑیاں تباہ

اینٹلی جنس سروس اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر اور ننگرہار صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے لویہ لار کے سر کے علاقے میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کے کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ پانچ اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے مارکوہ فرش کے علاقے میں مجاہدین نے ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس چیف کی گاڑی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چیف امید تین محافظ سمیت ہلاک ہوا اور ان کی اسلحہ کو مجاہدین نے غنیمت کرلی۔

دوسری جانب جمعرات کے روز دوپہر کے وقت مذکورہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار  پولیس آفسر سمیت 6 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کے رابط مجاہدین نے ننگرہار  میں 16 امریکی مار ڈالے۔

تفصیل یہاں ملاحظہ کیجیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*