غزنی،چوکی فتح، ٹینک تباہ، چار ہلاک، اسلحہ غنیمت

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی کے قرہ باغ  اور جغتو اضلاع میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مغرب کے وقت ضلع قرہ باغ کے خربولاغ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو فوجی مارے گئے۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت لیلی زئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اسی طرح جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے ضلع جغتو کے نظرقلعہ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے دو ہلاک جبکہ دیگر فرار اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک ہینڈگرنیڈ، ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*