پکتیا،لغمان و پکتیکا آپریشن، دو کمانڈروں سمیت 28 ہلاک و زخمی

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیا، لغمان اور پکتیکا صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے چھاؤنی اور شیخان کے علاقوں میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو مغرب تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغرب کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے علیشنگ گاؤں میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے جنگجو کمانڈر کمال سمیت دو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز دوپہر سے قبل ضلع علیشنگ کے کوخی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار ایک فوجی ہلاک جبکہ کمانڈر حریف سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

صوبہ پکتیکا سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع برمل کے ٹنڈہ مرغہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*