خوست، ایئرپورٹ و چوکی پر حملہ، پانچ ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ خوست میں ایئرپورٹ اورچوکی کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع صبری کے  یعقوبی کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے  وقت ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے خوست شہر کے قریب واقع پرانے ایئرپورٹ پر میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*