نورستان وغزنی، کاروان و چوکیوں پر حملہ،15ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور پولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے نورستان اور غزنی صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے سپین کاریز کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع شلگر کے لغڑ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین کے حملے کے دوران دو اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دریں اثناء رات گئے غزنی شہر کے آرزو کے علاقے میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین نے نشانہ بنایا،جس میں ایک ٹینک راکٹ لگنے سے تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ نورستان ضلع نورگرام کے مربوطہ علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے ایک موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*