کنڑ ومیدان، چوکیوں پر حملے، 5 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کنڑ اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ کنڑ ضلع منورہ کے کارکنڈوا کے علاقے میں مجاہدین نے چوکی پر حملہ کیا،جس میں دو اہلکار  زخمی اور ساتھ ہی ضلع سرکانو کے ناوہ کے علاقے میں قائم چوکی پر ہونے والے حملے کے دوران دشمن کوجانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز شام کے وقت ضلع چپہ درہ کے ترنیک کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ میدان ضلع جلگہ کے مرکز کے قریب سپیدک اور منگل نامی چوکیوں کے درمیانی علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*