تخار وبدخشان، 19 کمانڈوز قتل، تین ٹینک وگاڑیاں تباہ

کمانڈوز اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تخار اور بدخشان صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع جرم کے دہن آب کے علاقے میں واقع فوجی چوکی کو مجاہدین نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ تخار ضلع درقد کے بصیرخیل کے علاقے میں کمانڈوز نے مجاہدین کے مراکز پر زمینی اور فضائی حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 12 کمانڈوز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کے علاوہ ایک رینجر گاڑی اور دو ٹینک بھی تباہ ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز سہ پہر کے وقت مجاہدین نے مذکورہ علاقے میں تین فوجیوں کو سنائیپرگن سے مار ڈالے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*