لغمان، کنڑ اور بلخ، تین پولیس و جنگجو قتل

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے  مجاہدین نے لغمان، کنڑ اور بلخ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے علیشنگ کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک جنگجو مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ کنڑ ضلع غازی آباد کے شلغشو کے علاقے میں واقع فوجی بیس پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

صوبہ بلخ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صدر مقام مزارشریف شہر کے نساجی کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکار  کو قتل کردیا۔

دوسری جانب پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع خاص بلخ کے عبدالرحیم زئی کے علاقے میں مجاہدین نے معروف جنگجو سرور کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کے کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین نے غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*