ننگرہار و کنڑ حملے و دھماکے،سات ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں دشمن کے مرکز اور گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع رودات کے مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع غنی خیل کے مارکوہ اور شیرگڑھ کے درمیانی علاقے میں سنیچر کےروز صبح کے وقت بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت صوبہ کنڑ ضلع چپہ درہ کے گلسلک بازار کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*