بغلان و ننگرہار،پانچ ٹینک و گاڑیاں تباہ، 16 ہلاک و زخمی

کمانڈوز، مقامی جنگجوؤں، پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان اور ننگرہار صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ بغلان  ضلع تالہ و برفک کے استمہ کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکاروں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں تین ٹینک ،ایک گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا، جبکہ اتوار کےروز  دوپہر سے قبل ضلع مرکزی بغلان کے چارشنبہ تپہ کے علاقے میں  ایک فوجی کو قتل کردیا۔

صوبہ ننگرہار سے آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کےرزز شام کے وقت ضلع دربابا کے تودہ چینہ ڈاگ کے علاقے مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا، جس میں دو جنگجو قتل جبکہ تین زخمی اور ایک رینجر گاڑی بھی بارودی سرنگ سے تباہ ہوئی اور اس میں سوار دو جنگجو مقع پر ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے ضلع چپرہار کے غلام ڈاگ کے علاقے میں جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈوز نے چھاپہ مارا، جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس میں چار کمانڈوز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دریں اثناء وحشی دشمن نے متعدد مکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک شہری کو شہید جبکہ چار زخمی اور پانچ کو حراست میں لیے اور ساتھ ہی ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

اسی طرح اتوار کےروز دوپہر کے وقت ضلع غنی خیل کے مربوطہ علاقے طورخم، جلال آباد قومی شاہراہ پر بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*