غزنی،چوکی فتح، چار اہلکار ہلاک،اسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے ضلع جغتو کے شہادت قلعہ کے علاقے میں واقع دو پولیس چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے تین ہلاک جبکہ دیگر فرار اور مجاہدین نے ایک راکٹ لانچر، دو کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز شام کے وقت ضلع شلگر کے زاڑہ شار اور نیازئی رحیم خیل کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز دوپہر کے وقت غزنی شہر  میں مجاہدین نے سریع فورس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*