بغلان، چوکی فتح، دو کمانڈروں سمیت 11 ہلاک  و زخمی، غنائم

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع پل خمری میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قاضی کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات  جنگجو کمانڈر شکراللہ سمیت 8 شرپسند  ہلاک جبکہ سفاک کمانڈر عبدالرزاق کے ہمراہ تین جنگجو زخمی ہوئے ،اس کے علاوہ مجاہدین نے  تین کلاشنکوفیں، ایک ہیوی مشین گن اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کو  لوٹ گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*