پکتیکا و لغمان،فوجی بیس اور جنگجوؤں کی چوکی پر حملے

مقامی جنگجوؤں کی چوکی اور کٹھ پتلی فوجوں کے بیس پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا اور لغمان صوبوں میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع جانی خیل کے خنجک کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا۔

دوسری جانب منگل کے روز شام کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے علی خیل کے علاقے میں واقع فوجی بیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گریں۔

ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا،لیکن اطلاع آنے تک تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*