غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

گذشتہ روز اسرائیلی صہیونستی رژیم کی غاصب افواج نے فلسطین کے غزہ شہر میں نہتے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل کی اس وحشت کی امارت اسلامیہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور عالم اسلام کے تمام ممالک اور عوام کو بتاتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کیساتھ تعاون کریں۔

امریکہ نے جب بیت المقدس کو نام نہاد اسرائیل کی دارالحکومت کے طور پر  تسلیم کرلیا، تو اسرائیلی غاصبوں کو جرائت دی گئی ، کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف ظلم اور تجاوز کو مزید وسیع تر کریں۔

نہتے مظاہرین پر بےدریغ فائرنگ اور ان کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی غاصب اپنے مغربی حواریوں  کی حوصلہ افزائی سے فلسطینی عوام کو روندنے اور تکلیف پہنچانے کو جاری رکھنا چاہتا ہے،تاکہ ان کے گھروں  کو غصب، علاقوں پر قبضے اور ان کی مظلومیت کی پکار کو خاموش کرکے علاقے میں اپنے مذموم منصوبوں کو لاگو کریں۔

اسرائیلی رژیم کی حامی امریکہ بھی علاقے میں تمام جرائم میں اسرائیل کیساتھ بھرپور شریک ہے اور دونوں انسانی ضد جرائم انجام دینے میں برابر کے شریک ہیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

16/ رجب المرجب 1439 ھ بمطابق 02/ اپریل 2018 ء

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*