غزنی،  فتوحات، اعلی عہدیداروں سمیت 71 ہلاک و زخمی، غنائم

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع خواجہ عمری کے مرکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہوں کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین کے شدید حملے کی صورت میں اللہ تعالی کی نصرت سے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور  تین چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 4 ٹینک بھی تباہ ہوئے اور اس دوران ضلعی مرکز، اینٹلی جنس چیف ، سیکورٹی آفسر سمیت 47 اہلکار ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے دو فوجی رینجر گاڑیاں، 55 عدد مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار  اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

واضح رہےکہ لڑائی کے دوران 5 مجاہدین شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ تقبلہم اللہ

دوسری جانب جمعہ کے روز مغرب کے وقت غزنی شہر کے خدائیداد کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس آفسر کمانڈر غلام فاروق کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*