غزنی و لوگر،چوکیاں فتح، کمانڈر وں سمیت 12 قتل، غنائم

پولیس چوکیوں اور کمانڈوز کو منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور لوگر صوبوں میں  نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے صوبہ غزنی ضلع جغتو کے نظرقلعہ کے علاقے میں واقع تین پولیس چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح  اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے کمانڈر سمیت 8 ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے دو موٹرسائیکلیں اور مختلف النوع اسلحہ و فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کو لوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچرکےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے سپیس کے علاقے میں بم دھماکہ سے اعلی فوجی آفسر کرنل عبدلوہاب سمیت چار اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کا ٹینک بھی تباہ ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*