زابل: حملہ ودھماکہ، ٹینک تباہ، سات اہلکار ہلاک

 

صوبہ زابل کے صدر مقام قلات شہر اور ضلع شینکئی میں دشمن پر حملہ ودھماکہ ہوا۔

رپوٹ کے مطابق سنیچر کے روز سہ پہر کے وقت دو بجے کے لگ بھگ ضلع شنکئی کے پشہ بند کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبائی دار الحکومت قلات شہر سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ خارجوئی کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب کاکڑان کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے 4 فوجی ہلاک ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*