ننگرہار، کنڑ اور بدخشان،تین کمانڈروں سمیت 12 ہلاک و زخمی

مقامی جنگجوؤں اور بم ڈسپوزل اسکواد اہلکاروں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، کنڑ اور بدخشان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کےروز  دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے شمس پور کے علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ پر ہونے والے دھماکہ سے کمانڈر گل حسن سمیت تین ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ بدخشان ضلع خاش کے کزرنشر کے علاقے میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں جنگجو کمانڈر خال سمیت تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

دوسری جانب اتوار کے روز صبح کے وقت ضلع راغستان کے پرادر کے علاقے میں چھڑنے والی لڑائی اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک ایک جنگجو کی ہلاکت اور دوسرے کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

صوبہ کنڑ سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز دوپہر کے وقت ضلع ناڑا کے سونک کے علاقے میں مجاہدین نے  وحشی جنگجو کمانڈر بہادری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*