ننگرہار،ایئرپور ٹ پرحملہ، 4 ہلاک و زخمی، 2 سرنڈر

امریکی ایئرپورٹ اور مقامی جنگجوؤں کو امارت اسالمیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر اور گوشتہ میں نشانہ بنایا،جبکہ ضلع بٹی کوٹ میں دو فوجی مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے  صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب واقع جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کے مشترکہ مرکز ننگرہار ایئرپورٹ پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع گوشتہ کے بازار  میں مجاہدین کے حملے ميں ایک جنگجو ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیرکےروز صبح کے وقت ضلع بٹی کوٹ کے لعل چاپور کے رہائشی دو افغان فوجی رئیس ولد میرخیل اور نورآغا ولد درخان نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*