لغمان،بیس و کاروان پر حملے، 5 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ لغمان دشمن کے کاروان اور بیس پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع علیشنگ کے قلعہ نجیل کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا،جس میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز صبح کے وقت ضلع قرغئی کے خیروخیل کے علاقے کابل، جلال آباد قومی شاہراہ پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں دو فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اسی طرح سنیچر کےروز شام کے وقت مہترلام شہر کے علی خیل کے علاقے میں واقع فوجی بیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*