کابل و غزنی،حملے و دھماکے، مخبروں سمیت 25 ہلاک و زخمی

اینٹلی جنس سروس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت  صوبہ کابل ضلع قرہ باغ کے ماشین آب کے علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ ہوئی اور اس میں سوار 9 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اسی طرح اتوار کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے ضلع خاک جبار کے مرکز پر میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے رباط اور رامک کے علاقوں میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

دریں اثناء ضلع گیلان کے چیرلی کے علاقے میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ لڑائی کے دوران ایک مجاہد شہیدجبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز دوپہر کے وقت ضلع شلگر کے لغڑ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی جبکہ زاڑہ شار کے علاقے میں فوجی ٹینک راکٹ لگنے سے تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

مزید تازہ ترین خبریں

ترینکوٹ: مجاہدین کا حملہ، 3 امریکی فوجیوں سمیت 14 ہلاک وزخمی

بلخ آپریشن ناکام،چار کمانڈروں سمیت 34 ہلاک و زخمی

سرپل: چیک پوسٹ فتح، 9 اہلکار ہلاک وزخمی، اسلحہ غنیمت

ہلمند: چوکی فتح، 12 فوجی وپولیس قتل، اسلحہ غنیمت

فراہ وفاریاب: چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 3 ہلاک، سات گرفتار، غنائم

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*