ہلمند فتوحات :ٹینک گاڑیاں تباہ، 52 ہلاک و زخمی، غنائم

 

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے نادعلی اور ناوہ اضلاع میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع نادعلی کے قاری کلے اور شاول کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اور فوجیوں پر حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 21 اہلکار ہلاک جبکہ یک ٹینک بھی تباہ ہوا ۔

اسی طرح پیر اور منگل کی درمیانی شب قاری پوستہ کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں چار ہلاک جبکہ دیگر فرار اور ایک گاڑی تباہ ہوئی،جبکہ  مجاہدین نے ایک امریکی گن وغیرہ غنیمت کرلی۔

دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

دریں اثناء مجاہدین نے ماتکی دشت کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں تین ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

لڑائی کے دوران دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت پارچاوہ کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اور فوجیوں کی تین چوکیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں  16 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ کے دوران  3 مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

ضلع ناوہ سے اطلاع ملی ہے کہ رات ہی کے وقت ٹانگان گودر اور نمرو کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تینوں چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں ہلاک و زخمی اور فرار ہوئے اور مجاہدین نے کافی اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*