قندہار و روزگان،مرکز و چوکی فتح، 22 قتل، اسلحہ غنیمت

 

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور روزگان صوبوں میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے شاہ غونڈان نیکہ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے پانچ ہلاک جبکہ دیگر فرار  اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک امریکی گن اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگل کےروز صبح کے وقت سیاہ سنگ درہ کے علاقے میں بم دھماکہ نے ایک فوجی کی جان لی۔

اسی طرح پیر کےروز صبح کے وقت ضلع ارغندآب کے مربوطہ علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے موٹر سائیکل تباہ اور اس پر سوار دو جنگجو لقمہ اجل بن گئے۔

ضلع ژڑی کے اسلم پمپ کے علاقے میں پیر کےروز دوپہر کے وقت بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ روزگان سے آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صدر مقام ترینکوٹ شہر کے پائے ناوہ کے علاقے گوگرک کے مقام پر واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مرکز فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 15 ہلاک جبکہ دیگر فرار اور ایک دو ٹینک تباہ ہوئے اور مجاہدین نے مختلف النوع اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*