بغلان فوجی حملے پسپا، کمانڈر سمیت 12 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی کمانڈوز اور فوجیوں نے صوبہ بغلان میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع مرکزی بغلان کے جنگل باغ کے علاقے میں کٹھ پتلی کمانڈوز نے صلیبی فضائیہ کے تعاون سے مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں جنگجو کمانڈر پہلوان سمیت 5 ہلاک جبکہ 7 زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔

دوسری جانب ضلع دوشی کے  تورموش کے علاقے پر کٹھ پتلی دشمن نے پیر کےروز شام کے وقت اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*