غزنی شاہراہ بند،5 ٹینک وگاڑیاں تباہ، 25 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن پر صوبہ غزنی میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب غزنی شہر کے پیرشہبازبابا کے علاقے میں مجاہدین نے پکتیکا، غزنی شاہراہ سے رکاوٹیں دور کرنے والے کمانڈوز پر شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی اور  شام کے وقت قلعہ سبز اور قلعہ قاضی کے علاقے میں مجاہدین نے دو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوسری جانب رات کے وقت زرگر کے علاقے کابلو دامان کے مقام پر واقع دو پولیس چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی تباہ اور وہاں تعینات ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع آب بند کے مرکز کے قریب واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین کے حملے کے دوران چوکی تباہ اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی اور 2 ٹینک بھی تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز شام کے وقت ضلع شلگر کے نظرخان، عالم وال اور بوڑ کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ اور 13 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

واضح رہےکہ مجاہدین نے گذشتہ دس روز سے پکتیکا، غزنی قومی شاہراہ کو دشمن کی آمدورفت کے لیے بند کر رکھی ہے اور دشمن نے بار بار سرتوڑ کوشش کی، لیکن اللہ تعالی کی نصرت سے ہر بار شکست سے روبرو ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*