فاریاب، چوکی فتح، دو کمانڈر سمیت 11 قتل، اسلحہ غنیمت

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع شیرین تگاب کے کوہ صیاد کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حملہ کیا اور ساتھ ہی بلک قشلاق کے علاقے میں جنگجوؤں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور جنگجو کمانڈر قادر سمیت 9 شرپسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے تین موٹرسائیکلیں، ایک ہیوی مشین گن، 6 کلاشنکوفیں ، ایک وائرلیس سیٹ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کو لوٹ گئے۔

دوسری جانب رات کے وقت ضلع لولاش کے قضات کے علاقے میں جنگجوؤں نے مجاہدین نے مراکز پر حملہ کیا، جنہیں شدید مواحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں کمانڈر نادر اور ایک جنگجو ہلاک جبکہ تین زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔

واضح رہے کہ کٹھ پتلی دشمن نے معمول کے مطابق سویلین آبادی کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*