لوگر و خوست،اشرف غنی و فوجی مراکز پر حملہ

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر و خوست صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز دوپہر سے قبل صوبہ لوگر کے صدر مقام پل علام شہر کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں مجاہدین نے  فوجی مراکز پر ایسے وقت میں میزائل داغے، جب کابل انتظامیہ کا سربراہ اشرف غنی اعلی حکام سمیت مراکز میں موجود تھا، تمام میزائل اہداف پر گریں، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب صوبہ خوست ضلع صبری کے خلبسات نامی کمپائن اور اس سے متصل اینٹلی جنس سروس مرکز پر مجاہدین نے منگل کے روز مغرب کے وقت  ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، لیکن جانی و مالی نقصان سے متعلقہ اطلاع موصول نہ ہوسکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*