غزنی و پکتیا،فتوحات، 6 ٹینک تباہ، 49 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور پکتیا صوبوں میں دشمن کے مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے روضہ کے علاقے میں مجاہدین نے پانچ چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں تمام چوکیاں فتح ہوئيں اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار ٹینک بھی مکمل طور پر ہوئے، اس کے علاوہ 16 اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے کافی مقدار میں مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار بھی غنیمت کرلی۔

دوسری جانب ضلع شلگر کے سلطان باغ کے علاقے میں عشاء کے وقت سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر موجود مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا ،جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہوئے  اور 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء چاردیوار  اور سلام گوڈلو کے علاقوں میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چاردیوار کی چوکی فتح اور وہاں تعینات 6 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور مجاہدین نے مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار قبضے میں لیے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا ضلع سیدکرام کے مش نامی فوجی مرکز پر مجاہدین نے رات کے وقت اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 4 ہلاک جبکہ ایک زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*